۳
السلام علیکم محترم ... آپ کیسے ہیں؟ مزاج؟ واعلیکم السلام ... اللہ کا کرم ہے گزر رہا ہے وقت مجھے گزارتے ہوئے وال کیوں نہیں دکھ رہی آپ کو۔؟ نہ وہاں کچھ پوسٹ ہوا ہے.... آپ سے ہوئی گفتگو نے کئی در وا کیے... عجب روشنی محسوس ہوئی مجھے.... شاید بے تحاشا سکون کا احساس ... اس کیفیت کو کافی مِس کیا میں نے... کافی دن بعد آپ سے رابطہ ہوا.... ہنستی مسکراتی رہیں سَدا اوہ .. میں سمجھی شاید میری بات کوئی بری لگی ہوگی ... اچھا وال پر کچھ پوسٹز نہیں ہے آپ کی وال بالکل خالی ہے... کام کے سلسلے میں شہر سے باہر جانا ہوتا ہے.. میری وال پر میری اور کچھ دوستوں کی تصاویر ہیں...ان پڑھ سا بندہ ہوں، آپ سب کی پوسٹس پڑھ کے علم میں اضافہ کرتا ہوں بٹیا میری... نہ میں شاعر،نہ کوئی ادیب .... دل میں آپ کے لیے عزت بہت ہے سیّد کی تعظیم نور کرتی ہے عقیدت بھی بُہت کرتی ہے پھر ایسے تو لگتا ہے جیسا آپ کے ساتھ بات کرتے زندگی سے دُکھ نکل جاتے ہیں اک سُکھ کا احساس، چین و سکون کا دور شروع....گفتگو تو محض دو یا تین مرتبہ ہوئی آپ کون ہیں؟ مجھے لگتا میں کسی صنف سے نہیں ہوں. نہ میں مذکر ہوں، نہ میں مونث ہوِں مجھ پر دنی