1

السلام علیکم:آپ بھی یہاں ہیں؟اچھا لگا آپ کا نام جان کر اور آپ
 کو پا کر  --اردو محفل پر تو آپ کا نام نایاب ہے اور یہاں حسین سید۔۔
                        Jul 26, 2014 5:05am

واعلیکمُ السلام
بہت دعائیں بٹیا جی! ...یہاں کم پایا جاتا ہوں.
 Jul 26, 2014 8:28am 

آپ کا دعائیں دینا بہت اچھا لَگا ہے
میں نے یہ افسانہ لکھا ہی نَہیں تھا...بس
بطورِ شوق لکھی ایک جذباتی سی تحریر تھی....
میں نے بس اسکو افسانے کی صورت پیش کردیا
بُہت سے افراد نے تحریر پر تنقید کے بَجائے
مجھ  پر تنقید شُروع کردی.جو تنقید تھی 
وہ تحریر پر کرتے مگر انہوں نے ذاتیات پر حملے
شروع کردے
........

آپ سے بات کرتے 
مجھے سکون ملتا ہے.میں بحث سے
گھبراتی ہوں.آج کافی ٹائم بعد بحث 
کی ...اور سب گھوم گئے

........
آپ نے سُوچا ہے کَبھی کہ لوگ کیوں آپ پر انگلیاں 
اُٹھاتے؟ کیوں آپ کی ذاتیات پر حملہ کرتے؟
  آپ بَتادیں...
سوال بھی آپ نے کیا...
میں سَمجھ پاؤں تو بہتر ہوگا میرے لِیے
........

 اس میں آپ کسی خامی کا ذکر کرنا چاہ رہے ہیں ؟
محفل پر تو میں نے کسی سے کوئی خاص بحث کی ہی نہیں ۔۔
آپ بتا دیں میری خامی،
 جہاں اتنی تنقید ہوئی 
وہاں آپ کی اچھے پیرائے میں باتیں کیا کر پائیں گی
کم از کم میرا اتنے میٹھے لہجے سے دل نہیں دُکھے گا
 Jul 26, 2014 1:58pm 

بٹیا جی!  زندگی کی جنگ میں اُلجھے  ہم جب کِسی اور کو کِسی سے
بھی بہتر پاتے ہیں. تو بُہت کم لوگ رشک کر پاتے ہیں.اکثریت
اک "جلن و حسد" کا شکار ہوجاتی ہے.اور جب اس بہتر
ہستی میں کوئی نُمایاں کجی/کمی تلاش کرنے پر بھی مل نَہیں
پاتی..تو پھر اُسکی ذاتیات ہی قابل ذکر ٹھہرتی ہے.ذاتیات پر
حملے اکثر لکھاری کو دفاع کیجانب لیجاتے ہیں

اکثر گفتگو کے درمیان آپ کے  جملے صنفِ نازک کے بَجائے مردانہ لہجے کے حامل ہوتے ہیں
*میں کیا کروں گا؟ میں جاؤں گا؟*
ایسے جُملے حسد و جَلن کا شکار لوگوں کو 
اک راہ دے دیتے ہیں...جن کے بَل پر خود سے بہتر ہستی کو آسانی سے معطون کِیا جاسکے..اکثر 
صنفِ نازک میں کَہیں مردانگی بارے خواہش  موجود ہوتی ہے

اکثر گفتگو کے درمیان آپ کے  جملے صنفِ نازک کے بَجائے مردانہ لہجے کے حامل ہوتے ہیں
*میں کیا کروں گا؟ میں جاؤں گا؟*
ایسے جُملے حسد و جَلن کا شکار لوگوں کو 
اک راہ دے دیتے ہیں...جن کے بَل پر خود سے بہتر ہستی کو آسانی سے معطون کِیا جاسکے..اکثر 
صنفِ نازک میں کَہیں مردانگی بارے خواہش  موجود ہوتی ہے

اور وُہ اِسطَرح گفتَگو کرتے اپنی خواہش کی تکمیل کرتی ہیں.یا پھر دوسری صورت میں اس کے
گھر والے اسکے بچپن سے اُسے ایک لڑکے کے جیسا ٹریٹ کرتے ہیں..جس کی وَجہ سے یہ
لہجہ عادت بَن گَیا .آپ بلا شک ایک گہری،اچھی شخصیت کی حامل ہیں.جو کِسی بھی علم کو اپنی
محنت و توجہ کے بَل پر حاصل کرلیتی ہے.

ایسے جملے حسد و جلن کا شکار لوگوں کو ایک راہ فراہم کرتے ہیں.جس کے
بَل پر خود سے بہتر ہستی کو بآسانی معطون کیا جاسکتا ہے.دنیا کی ٹھوکریں
کھانے والے اور زندگی کا گہرا مشاہدہ رکھنے والے اِن جُملوں کی خُود سے
توجیہہ  کرلیتے ہیں... کہ اکثر صنفِ نازک میں کَہیں مردانگی بارے خواہش 
موجود ہوتی ہے ...وہ اِسطرح سے گفتگو کرتے اکثر اپنی  خواہش کی تکمیل کرتے ہیں.

میں سمجھ رہی تھی کہ مجھ میں پوشیدہ خامیاں بتاتے رہنمائی کریں گے.آپ نے تو اتنا اچھا 
تجزیہ کردیا اور مزید بحث سے بچالیا...مجھے فاروقی صاحب نے بھی بحث پر اکسایا ہے اور کہا
کہ میرے پاس بہت زیادہ پوٹینشل ہے لکھنے کا... میرے افسانوں کی کتاب وہ پبلش کروا دیں
گے
Jul 26, 2014 2:41pm

آپ کو اک نَصیحت ہے کہ خود پر ہوئے کسی ادبی حملے کی صورت
بَجائے اپنا دِفاع کرنے کے سامنے والے کو کُھلا میدان دیا کریں
تاکہ وُہ اپنی بھڑاس مکمل طور پر نِکال سَکے.آپ میں ایک تلخی بھی
ہے جو کَہیں کسی ناآسودگی سے وابستہ ہے....پھر اُسکو اپنے سے
بہتر ایک کرسی پر بٹھا کر بھڑاس کا مکمل موقع دِیا کریں. 
July 26,2015

آپ خود کو اپنی نگاہ سے خوب جانچیں اور خود کو سچے سمیع العلیم
خالق کے سامنے مکمل سرنڈر کردیں....کچھ بُرا لَگے تو معذرت..
خوش رہیں اور خوشیوں کی تقسیم جاری رَکھیں ..

اب مجھے  سب بہت اچھا  اور خوبصورت لگ رہا ہے
روح کو اطمینان مل گیا ہے.....

بٹیا مری...اللہ سَب  بیٹیوں کو  سدا خوشیوں بھری زندگی
سے نوازے.ہنستی مسکراتی رہیں سَدا

آپ کو دل سے دعا.اللہ آپکی پیاری بیٹی کو بُہت اچھا اور نیک کرے.
میں لکھوں گی آپ کے دیے گئے حوصلے نے ڈھارس دی ہے. ..
آپ نے ہنسا دِیا...

Comments