۲

السلام علیکم....
کافی عرصہ بعد اردو محفل جانا ہُوا. ایک سال ایسے گزرا جیسے ہوا سر کے پاس سے گزر جائے.
میں نے جیسے ہی لاگ اِن کیا تو خبر ملی محفل کی کافی ہستیاں اُردو محفل کو اختلاقات کی بنیاد
پر خیر باد کرچکیں....آپ یہ بَتائیے کہ آپ نے اردو محفل کیوں چھوڑی؟....محفل وَہاں آپ  کی 
دعاؤں کے بنا سونی ہے ...مجھے آپ کی غیر موجودگی کا قلق ہے..... میں بالکل تھیک ہوں ..آپ
کی خیریت دریافت کرنا چاہتی ہوں

واعلیکمُ السَلام بٹیا جی!  میں اللہ کے کرم سے بالکل ٹھیک ہُوں.
محفل سے دِل اُکتا گیا ہے

آپ کیسی ہیں؟ کیا کسی نے آپکا دل دکھایاہے؟

میری محترم بٹیا جی: مجھے بھائی کی صنف میں  رکھیں.بہن کی صنف میں نہیں
بُرا نہیں مانا، نہ کسی نے دل دکھایا
بس میں نے کنارا کرلیا

آپ سے رُوحانی رشتہ ہے.محفل کی رونق آپ سے ہے...

اردو محفل کی فضا کچھ ایسی بن گئی ہے کہ  اب وہاں پر متحرک رہنا ممکن نَہیں..اردو محفل
اچھا فورم ہے.محفل میں علم و ادب کے فروغ میں معاون ....
آپ اپنی تخلیقات فیس بُک پر شئیر کرلیجیے... ویسے فیسبک پر کچھ اچھے  فورم ہے جَہاں علم
و ادب کی فضا اچھی ہے

جی  ،افسانہ فارم پر کیا ہے ایک افسانہ شئیر..... آپ اس میں ٹیگ 
نَہیں ہورہے... ابنِ سعید نے بھی آپکو نَہیں روکا؟ 
بٹیا جی!   جب دِل بھر جائے تو کیا کسی کا روکنا،کیا کسی کا ٹوکنا....آپ 
*اردو ہےجسکا نام*
پر شئیر کیجیے....

مجھے وَہاں جانا اچھا نَہیں لگ رَہا تھا .ادب کو نظر لگ گئی ہے...آپ ٹیگ نَہیں
ہورہے....میں آپکو لنک دیتی ہوں.... کافی سَراہا گیا ہے مگر ساتھ یہ کَہا گیا ہے کہ
اردو زبان کے قواعد پر عبور حاصل نَہیں ہے...زبان و بیان پر کام کرنے کو 
کہا گیا ہے...میں نے اسکو ناول کے طرز پر لکھا تھا مگر یَہاں افسانے کے طور
پر پیش کیا ہے...میں آپکو وہاں مینشن کرتی ہوں .... آپ تبصرہ کردیجیے گا

اردو افسانہ فورم پر تو مشکل ہے تبصرہ کرنا

میں نے آپ کو ٹیگ کردیا، آپ سے پُوچھے بِنا ...اس کے لیے دلی معذرت...
چلیں آپ یَہاں پر رائے دے دیں ...آپ کی رائے مرے لیے بُہت اہم ہے
جب آپ اسکو پڑھیں،مجھے ضرور خبر کیجیے گا...
آپ نے کیا اسکو پڑھ لیا ہے؟  
آپ آنلائن ہوں جب  بھی،مجھے جواب دیجیے گا

جُزیات میں معمولی اغلاط  کو الگ رکھتے اک مکمل بیانیے کا حامل اپنے ابلاغ میں اک 
کامیاب افسانہ لکھا ہے.عورت کی قبائل میں کیا حیثیت ہے اِسکی مکمل عکاسی کی ہے.
یہاں باپ کے مذموم اردوں کے ساتھ اسکا بیٹا بطور اک مرد ہے.ورنہ بیٹے تو ماں کے 
لیے جان بھی دے دیتے ہیں.مرد کیا سوچ رکھتے ہیں،یہ ولی اور اسکے بیٹوں کی صورت 
خوب بیان کیا ہے آپ نے.جزیات اس  افسانے کے  مرکزی خیال کے ابلاغ میں

میں کوئی قند نہیں لگاتیں ..جزیات کی جو کمی ہے جو کہ منظر نامہ سجاتے  اور ماحول کو 
بَیان کرنے میں سامنے آئی ہے....مجموعی طور پر اِسے کامیاب افسانہ قرار دیا جا سکتا
ہے. جیسا کہ منصور صاحب نے افسانے کے محل وقوع اور پرندوں سے متعلق 
جزیات پر سوالات اٹھائے،.....

جزیات کی کمی پر روشنی ڈالیں مزید...

بہرحال آپ  افسانہ تحریر کرنے کے بعد اسکو خود بطور ناقد پڑھا کریں...خود 
سَوال تَلاش کرکے جَواب تَلاش کیا کیجیے.....،یہ تو عام ہے کہ افسانہ نگار  ایران
میں بیٹھے  اپنے تخیل کے بَل پر چین کو بَیان کردے. یہ باتیں افسانہ نگار کے 
ذاتی مُشاہدے پر  سَوال پیدا کرتی ہیں...پھر آپ افسانے پر ہوئے اعتراضات
بآسانی اطمینان کی منزل پُہنچ جایا کریں  گے......

ہہم..... یہ ٹھیک کَہا آپ نے ....مگر وہ بَذات خود  محلِ وقوع سے ناواقف تھے...پرندوں سے متعلق
جو اعتراضات انہوں نے اُٹھائے،مجھے خود بھی اسکا علم نَہیں تھا...

بہرحال  آپ کِسی بھی افسانے کو تحریر کرنے کے بعد  خود پڑھ ناقد ہوا
کریں اور  خود سَوال تَلاش کرکے جَواب تَلاش کِیا کریں..اپنے لکھے کو
ایک قاری کی حیثیت سے پڑھ لیا کیجیے. یاد رکھیں،قاری کی نگاہ  کسی بھی 
تحریر میں "ناقص" کو تَلاش کررہی ہوتی ہے...
بُہت سی دعاؤں بھَری داد.

ہاں،میں نے یہ کام تو کَبھی نَہیں کیا،میں  اب میں لکھنے کے بعد ضرور پڑھا کروں گی

اللہ آپ کو  ہمیشہ نیک نیّت کی مُراد سے نَوازتا رَہے..

سیّد،سیّد ..... ،مرحبااک عجب سی رُوحانی وابستَگی کا احساس ہوتا ہے...آپ سے نہ ملاقات،
نہ کَبھی بات چیت ہُوئی....شاید سادات سے ایک دلی لَگاؤ ہے...اُنسیت ہے....

السلام علیکم ....،یہ میرا گُروپ ہے،ابھی اِسکا لنک ساتھ دِیاہے آپکو..
آپ کو گروپ کا ایڈمن بَنا دوں؟ 
شبِ برأت کا دِن مُبارک ہو 

میں تو اک آزاد پرندہ ہوں،نہ کسی کو 
قید میں رکھتا ہوں،نہ خود قید ہونا پسند 
کرتا ہوں

کبھی کبھی  آپ ٹین ایجر،چھوٹی سی بٹیا لگتیں
اپنی تحریر و گفتگو سے تو کبھی اک کھڑ بینچ
قسم کی بہن ...

کھڑ بینچ؟ یہ کیا لفظ ہے؟  مجھے سَمجھ نَہیں آیا...
یہ بھی سَمجھ نَہیں آیا کہ یہ مری تعریف ہے ؟

چالاک و ہوشیار ،تیز،پختہ عمر والی  جس نے گزرتے وقت کی  نرماہٹ،
کڑواہٹ اور کسلاہٹ کو برتا ہو...

یعنی کبھی کبھی میں بوڑھی بھی لگتی ہوں؟

 بہن و بیٹی صرف تعریف کے قابل 
ماں کا مقام ہے اُن کے لِیے...میرا گُمان ہے کہ آپ 18 سے 28  کے درمیان ہیں....

مجھے تجسس سا ہورَہا ہے کہ میں کم سے کم
زیادہ سے زیادہ کس وَجہ سے ایسے لگتی؟
میں ایسے کیوں لگتی؟ کوئی بات تو بَتائیں؟

کیا کم سے کم؟ زیادہ سے زیادہ؟

سب مجھے معصوم کہتے ہیں مگر میرا ایف- بی امپریشن اور ہے

آپ ماشاءاللہ اچھے،روشن دِماغ کی حامل ہیں....آپ ماشاءاللہ اچھے،روشن دِماغ کی حامل ہیں... سعدیہ نور شیخ .... 
چلبلی،نازو انداز،نخرہ اور لا ابالی پن .................
جلد غصہ اور آپے سے باہر ......

اکثر جلد بازی میں باطن کھول دینا 
زبان کو آزاد کردینا اور نقصان اٹھانا

میری ایج کا آپ براہ راست پوچھ لیں...
آپ بار بار بَتارَہے ہیں ...
کیا یہ آپکے اندازے ہیں؟
کیامیری تحریر پختہ ہے؟اس سے ایج
کا اندازہ لگارہے آپ؟

آپ ابھی درجہِ یَقین سے گُزر رَہی ہیں....
اللہ آپ کے لیے  آسانیاں پیدا فرمائے
منافقت و مصلحت کے باریک فرق
سے انجان....

آپ کی دُعا دُکھی دِل کا درماں ....
یَقین؟  یہ کیا ہے؟ 
کیا آپ باطن کے اندر جھانک رہے ہیں؟

اِس دَرسے گزر کے جب عین الیقین کی منزل پُہنچیں گی تو آج کی باتیں 
سوچ کے ہنسا کریں گی کہ کتنی سادہ و معصوم تھی میں

میں اَب بھی ہنستی ہُوں ماضی پراور قریب تَرین ماضی پر

پختگی کا تعلق عمر سے نَہیں ہے.....
غیب کا علم اللہ کے پاس ہے.کوئی کسی 
کے اندر نَہیں جھانک سکتا....

یہ سّید لوگ جانیں،
میں کون؟

سب  اولادِ آدم ہیں، جو اِنس کو پاچکے ہیں وہی ہیں انسان...

محبت ہے جلن کا ڈیرہ ہے 
فرق ہے،قدر ہے نہیں 
انس ہے......

آدم ہو کہ حوا..........
مادی جسموں میں صنفی تفاوت...
یہ خلاق العظیم کی حکمت کہ تخلیق کا عمل 
جاری ہے........
سب مادی جسموں میں فقط روح کا ڈیرہ

Comments