۳

السلام علیکم محترم ...
 آپ کیسے ہیں؟ مزاج؟

واعلیکم السلام ...
اللہ کا کرم ہے گزر رہا ہے وقت مجھے گزارتے ہوئے 

 وال کیوں نہیں دکھ رہی آپ کو۔؟
نہ وہاں کچھ پوسٹ ہوا ہے....
آپ سے ہوئی گفتگو نے کئی در وا کیے...
عجب روشنی محسوس ہوئی مجھے....
شاید بے تحاشا سکون کا احساس ...
اس کیفیت کو کافی مِس کیا میں نے...
کافی دن بعد آپ سے رابطہ ہوا....

ہنستی مسکراتی رہیں سَدا

اوہ ..
میں سمجھی شاید میری بات کوئی 
بری لگی ہوگی ...
اچھا وال پر کچھ پوسٹز نہیں ہے
آپ کی وال بالکل خالی ہے...

کام کے سلسلے میں شہر سے باہر جانا ہوتا ہے..
میری وال پر میری اور کچھ دوستوں کی 
تصاویر ہیں...ان پڑھ سا بندہ ہوں، آپ سب
کی پوسٹس پڑھ کے علم میں اضافہ کرتا ہوں 
بٹیا میری...
نہ میں شاعر،نہ کوئی ادیب  .... 

  دل میں آپ کے لیے عزت بہت ہے 
سیّد کی تعظیم نور کرتی ہے
عقیدت بھی بُہت کرتی ہے 
پھر ایسے تو لگتا ہے جیسا   آپ کے ساتھ
بات کرتے زندگی سے دُکھ نکل جاتے ہیں 
اک سُکھ کا احساس، چین و سکون کا دور
شروع....گفتگو تو محض دو یا تین مرتبہ ہوئی
آپ کون ہیں؟
مجھے لگتا میں کسی صنف سے نہیں ہوں.
نہ میں مذکر ہوں، نہ میں مونث ہوِں 
مجھ پر دنیا کی حقیقت کھل رہی ہے 
یہی خاصیت ہے آپ کی کہ آپ نے 
کبھی مذاق نہیں اڑایا میری بات کا...
یہ دنیا تو چاپلوسی و مکاری کی دنیا ہے......

دنیا ہے تو دل والوں کی ......

دنیا منافق ہے یا میں؟  
دل کرتا ہے یا خود کو بے نقاب کردوں 
یا سب کو بے نقاب کردوں 

کھلے دل والے نہ کبھی ڈرتے ہیں 
نہ کسی کی چاپلوسی کرتے ہیں ...
میں دنیا سے نہیں ہوں ...
دنیا مجھ سے ہے.   

یہ بات دل کو سکون دے رہی سو دنیا کی کیا پروا؟

ان چراغوں سے نئے دیئے جلا آگے بڑھا دینے ہیں
جو داغ میرے حصے میں مجھے روشنی دے چکے
جو میرا فرض ہے وہ ادا کرنا ہے 
تو اسے اپنی پوری قوت لگا کر زمین کو : دکھ د" دینا لازم ہوتا ہے
 یاد رکھیئے گا کہ جب کونپل زمین کا سینہ چیر باہرنکلتی ہے ۔ سو 
اب " بدلہ وفا کا " ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 عمل کا رد عمل " گناہ کی سزا " نیکی کی جزا " ۔۔۔۔ 
کا اصول کونپل سے کیا تقاضا کرتا ہے ؟؟؟؟
 مجھے ابھی جانا ہے ذرا پھر بات ہوگی ان شاءاللہ
 بہت دعائیں 
 اب کونپل زمین سے سر اٹھا موسم کی سختیوں سے نبردآزما ہوتے اپنے حوصلے کو قائم رکھتے اپنی ہستی کی یوں تعمیر کرے گی کہ اس کا وجود سائے کا حمل ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔ سایہ جو کہ تیز دھوپ میں سکون بخشتا ہے ۔۔۔ 

 ہر کوئی آپ کی طرح سوچتا نہیں ...
آپ نے کس قدر عمدہ لکھا....
خدا کا کرم ہے زمین پر آپ جیسے لوگ بھی ہیں ...

آپ جیسی بٹیاؤں سے پائی ہے یہ آگہی ....
بہت دعائیں 

آپ کا بہت شکریہ مجھے وقت دیا 
میں منتظر رہوں گی کہ کب آپ سے بات ہو 
اللہ کی امان ..

Comments